• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز کے اشتراک سے بننے والی کامیڈی فلم رانگ نمبر2 پر عید کے تیسرے دن بھی زبردست رش رہا۔

ناظرین نے فلم کو بہترین پروڈکشن قرار دیا، ان کے مطابق رانگ نمبر2 نے عید پر تفریح کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔

لاہور کے سینما گھروں میں جیو فلمز، ڈسٹری بیوشن کلب اور وائی این ایچ فلمز کے اشتراک سے بننے والی کامیڈی فلم’رانگ نمبر 2 ‘کا راج رہا۔

عید کے تیسرے روز بھی زبردست رش دیکھنے میں آیا،شائقین نے فلم کی کاسٹ، پروڈکشن اور کہانی کو ہٹ قرار دیدیا۔

’رانگ نمبر2‘ دیکھنے کے لئے لوگوں نے فیملیوں کے ہمراہ سنیما گھروں کا رخ کیا، جن کا کہنا تھا کہ فلم کو فیملی کے ساتھ دیکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

شائقین خوش تھے کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری بحال ہو رہی ہے، فلم رانگ نمبر 2 کے مناظر، مکالمے اور اداکاری دل مو ہ لینے والی ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ جیو فلمز نے اپنی شاندار روایت برقرار رکھی ہے، رانگ نمبر 2 کے سین اکتاہٹ کا شکار ذہنوں میں گدگدتی کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین