• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگر پارکر میں پانی کی شدید قلت کانوٹس،تعطل کی شکار پائپ لائن کا جائزہ

اسلام کوٹ(نامہ نگار ) نگرپارکر میں پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج مٹھی مشتاق احمد کلوڑ نگرپارکر کو پانی کی فراہمی کے لئے تعطل کی شکار پائپ لائن کا جائزہ لینے پہنچے تو محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ نے کام کو آگے نہیں بڑھایا تھااور معاملات جوں کے توں نظر آئے جس کے بعد سیشن جج نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کو سخت متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام تیز رفتاری سے ہوتا تو عید کے روز پانی پہنچایا جا سکتا تھا جس کے بعد انہوں نے سختی سے ہدایات جاری کیں کہ عید کے بعد میں دوبارہ دورہ کروں گا کام ہر طرح سے مکمل ہونا چاہئے۔دوسری جانب سیشن جج نے محکمہ ایریگیشن کے تحت بنائے جانے والے چیک ڈیم کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ کام معیاری کیا جائے تاکہ یہ ڈیم بارشوں کے دوران فائدہ مند ثابت ہو سکیں۔
تازہ ترین