• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی رومانوی فلم ’کاف کنگنا ‘کا ٹریلر جاری


پاکستانی لڑکے کی بھارتی لڑکی سے محبت کی داستان پر مبنی فلم ’کاف کنگنا ‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کاف کنگنا ‘ میں ایشل فیاض کے ساتھ سمیع خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم میں ایشل فیاض بھارتی لڑکی جبکہ سمیع خان پاکستانی لڑکےکا کردار ادا کرتےدکھائی دیں گے۔

کاف کنگنا تقسیم ہند کے وقت لڑکا لڑکی کی محبت کی لازوال کہانی ہے۔ کاف کنگناتاریخی رومانوی فلم ہے جس کا انداز گزشتہ فلموں سے مختلف ہے۔

فلم میں ایکشن، رومانس اور سیاسی کشیدگی کے علاوہ آئٹم سانگ اور سسپنس بھی بھرپور دیکھنے کو ملے گا۔

ایشل فیاض اور سمیع خان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عائشہ عمر، ساجد حسن، فضا علی،شفقت چیمہ،پریسا راجپوت اور دیگر شامل ہیں۔

فلم کو رواں برس عیدالاضحی کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے تعاون سے ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین