• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی بڑھتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ

گرمی کی شدت بڑھتے ہی گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

لاہور کے بڑے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے ،نوجوان اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔

عید کے چار روز کے دوران تقریبا 5 ہزار گیسٹرو کے مریض سامنے آئے ہیں جن میں 3 ہزار جنرل اسپتال میں ،537 میو اسپتال میں،266 سروسز اسپتال میں گیسٹرو کے مریض آئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےبازاری کھانوں سے پرہیز کریں اورگھر کے کھانوں کو ترجیح دیں۔

محکمہ صحت نے بھی سوشل میڈیا پر گیسٹرو سے بچاو کی آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ہارون کے جاری بیان میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اچھے سے ہاتھ دھو کر کھانا کھائےاور اچھے سے کھانا پکا کر کھائیں۔

تازہ ترین