• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مارول کامکس کی نئی سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم اسپائیڈر مین، فار فرام ہوم کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئیں۔

جان واٹس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار ٹام ہالینڈبحیثیت پیٹر پارکر/ اسپائیڈرمین مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

ٹام ہالینڈکے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل کیٹن،سیموئیل ایل جیکسن،میریسا ٹومی، ڈونلڈ گروور، مارٹن اسٹار، زینڈایااورٹونی ریولوری نمایاں ہیں۔

کیون فیج اور ایمی پاسکل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی پیٹر پارکر نامی ایسے لڑکے گِرد گھوم رہی ہے جو غیرمعمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور مکڑی کی طرح جال کے ذریعے بلند و بالا عمارتوں پر سیکنڈوں میں چڑھ جاتا ہے۔

فلم 2جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین