• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعا قل گردنواح کے علا قوں میں امن و امان کی غیر تسلی بخش صورتحال سے اندازہ ہو تا ہے کہ پولیس اپنے فرائضکی انجام دہی میں ناکام نظر آرہی ہے۔ پنوعا قل جو چھ ماہ قبل امن کا گہوارہ تھالیکن آج کل جرائم میں اچا نک اضا فے نے عوام کو پریشان حال کر دیا ہے۔ امن و امان کے بارے میں بات کی جا ئے تو پولیس بھی اپنی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دیتی رہی ہے اور کئی پولیس افسران اور کا نسٹیبلوں نے جام شہادت بھی نوشکیاہے لیکن اپنے فرائض سے غفلت نہیں برتی۔ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف مقامات پر کریک ڈائون بھی کئے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ عنا صر میں خوف کی فضا طا ری ہو گئی ، جرائم کی وارداتوں میں کا فی حد تک کمی واقع ہو ئی لیکن چھ ماہ قبل سے پنوعا قل گرد نواح میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی ہے۔ چوری اور شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا شہر میں بڑھتی ہو ئی چوری کی وارداتیں،لوٹ مار ،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کے اضافے نے شہریوں کی نیند یں اڑا دیں تاجروںاور دکانداروں سمیت عام شہری کے خوف میں بھی اضافہ ہو گیا شہری اپنے آپ کو لا وارث سمجھنے لگے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران جو جرائم کے واقعات پیش آئے ہیں۔ عوامی نمائندوں کا ان واقعات پر خصو صی توجہ دینے کی ضروت ہے۔

پنوعا قل کے شاہی بازار میں علی الصباح نا معلوم چور خادم حسین چاچڑ کی زرعی ادویات کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے اور نقدی و دیگر سامان لے اڑے اسی رات اسی دکان کے مد مقابل وجے کمار کی دکان جنرل اسٹور کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان لے کر فرار ہو گئے جب کہ مارچ کے ماہ میں ایک ہی ر ات میں چار دکا نوں کے تالے توڑ کر نا معلوم چور سامان اور نقدی لے اڑے۔ ان متاثرہ دکانوں میں عمران ملک کلاتھ ہا ئوس ،سونوفقیر شیخ کی کریانہ ،عبدالکریم چاچڑ کی کریا نہ اور ارشاد ملک کی اسپیئر پارٹس کی دکان شامل ہیں ایک ہی رات میں چار دکانوں کی چوری کی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ان چوریوں کے بارے میںطریقہ واردات کے بارے میں بتا یا گیا کہ ایک گروپ تین مختلف گروپ میں تقسیم ہے ایک گروپ دکا نوں کے تالے توڑ تا ہے دوسرا گروپ سامان نکا لتا ہے اور تیسرا گروپ گاڑی میں سامان رکھتا ہے اسی طرح پنوعاقل قومی شاہراہ پر پیر حسن کے قریب نا معلوم ملزمان نے فرنچائز کے سیل مین شہباز اور شکیل جو کہ فیلڈ ورک میں تھے کو زودوکوب کیا اور ان سے 17 لاکھ روپے نقد ی،ڈوائس و دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے تاجر عبدالحمید سوئٹ ہا ئوس کو نا معلوم افراد نے رات کے اوقات میں اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے لوٹے اور موبائل فو ن بھی لے کر فرار ہو گئے اور وہ اس واقعہ میں مزاحمت پر زخمی بھی ہو ئے جب کہ جنوری کے مہینےمیں الشہباز اسکول کے ملازم سے اسلحہ کے زور پر تقریباً گیارہ لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ بتا یا جا رہا ہے کہ مذکوروہ رقم اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے مختص تھی ۔ اس واقعہ میں ملازم عبداللہ کو زخمی کر دیا گیا تھا اور ملزمان فرار ہو گئے گرد نواح کے علا قوں سے گھروں اور دکا نوں اور مساجد کے باہر کھڑی ہو ئی درجن سے زائد موٹر سائیکل نا معلوم چور لے کر فرار ہو گئے ایڈ ووکیٹ مفتی جمیل احمد کورائی نے کہا کہ آئے دن پنوعا قل شہر میں موٹر سائیکل کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے پولیس اپنی صف میں کا لی بھیڑوں پر نظر رکھے۔ میرے مدرسے جامعہ مظہر العلوم کے باہر سے موٹرسائیکل چوری کی گئی انہوں نے کہاکہ پنوعا قل میں بڑھتی ہو ئی ڈکیتیاں اور جرائم میں اضافے کی بنیا دی وجہ پولیس کی نا اہلی ہے۔

بڑھتی ہو ئی بد امنی پر سیاسی ،سماجی،دانشوروں اور ٹائون کمیٹی کے چیئرمین شبیر احمد شیخ ،پی پی پنوعا قل کے صدر میاں عبدالقوی انڈھڑ،جنرل سیکریٹری عزیز اللہ بھٹو،پی پی سٹی کے صدر جمال عبدالناصر بھٹو،کو نسلر علی جان ملک ، حاجی بشیر احمد شیخ ، شاہنواز ملک نور محمد ملک ،اسد اللہ شیخ، ہندو پنچائت کے رہنمائوں نا مو مل ، سریش کمار نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بڑھتی ہو ئی بدامنی پر پی پی کے تعلقہ صدر میاں عبدالقوی انڈھڑاور جمال عبدالناصر بھٹو نے اعلیٰ حکام کو بھی مطلع کیا انہوںنے پو لیس کو ایک ہفتہ کی مہلت دی کہ وہ جلد از جلد جرائم پرکنٹرول کرے اور چوری کی وارداتوں میں چھینا گیا سامان بازیاب کرایا جائے۔ انہوں نے پولیس کی طرف سے چوروں کے سراغ لگانے میں نا کامی پر تشویش کا اظہار کیا اور پولیس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور مطا لبہ کیا کہ پولیس چوروں کا سراغ لگا ئے اسی دوران ڈی ایس پی لیا قت علی عبا سی اور ایس ایچ اومٹھل کھکرانی نے ٹائون کمیٹی کے اجلاس میں پہنچ کر شہریوں کو یقین دہا نی کرائی کہ چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے حتی الامکان کو شش کر رہے ہیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہما ری ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا ئے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کا ر وائی کی جا ئے گی ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اپنے قیمتی سامان کی حفاظت میں ہمارا ساتھ دیں۔ موٹر سائیکلوں کے تحفظ کے لئے اچھے لا ک استعمال کریں ۔ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جا ری ہیں اور کا فی حد تک جرائم میں کمی واقع ہو ئی ہے ڈی ایس پی لیا قت علی عبا سی نے مزید بتا یا کہ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیا دت میں مختلف علا قوں میں چھا پے مار کے عبدالحمید انڈ ھڑ اور فرنچائز کے سیلز مین سے لوٹ مار کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے چوری کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جا ئے گا۔ اس سلسلے میں عبدالحمید انڈ ھڑ نے ایس ایس پی سکھر کی آفس میں پہنچ کر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا جب کہ فرنچا ئز کے مالک نور محمد ملک نے بھی ایس ایس پی سکھرعرفان سموں ،چیئر مین ٹائون کمیٹی شبیر احمد شیخ کا شکریہ ادا کیا ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری اور فرض میں شامل ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا یا جا ئے یا د رہے کہ جرائم میں اضا فے کے بعد پولیس کی کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور چوراہوں پر پولیس کو متعین کر دیا گیا ہے تا کہ جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا سکے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین