• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اماراتی انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل

متحدہ عرب امارات نے 2014 سے اپریل 2019 تک 71 ملین پاکستانی بچوں کو 407 ملین قطرے پلا کر پو لیو سے تحفظ کیلئے ویکسی نیشن مہم کامیابی سے مکمل کرلی۔


یہ پروگرام صدر شیخ خلیفہ بن زید اور ابوظہبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید کے حکم پر 2014ء میں شروع کیا گیا تھا۔

پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جن میں سیکورٹی خطرات سب سے اہم ہیں۔

متحدہ عرب امارات انسداد پولیو مہم کے دوران ہر ماہ 14 ملین سے زائد بچوں تک رسائی اور انہیں پولیو سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے بین الاقوامی تنظیموں اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا گیا۔

اماراتی انسداد پولیم مہم کے دوران 6 سال سے بھی کم عرصے میں 71 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کو 407 ملین سے زائد قطرے پلائے گئے، جس کے باعث پولیو کیسز میں 95 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی انسداد پولیو مہم کا آغاز1988ء میں انٹرنیشنل سپورٹ کے ساتھ کیا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات کو 1992ء میں پولیو سے پاک قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین