• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کی اہرام مصر کے اوپر اسکائی ڈائیونگ


خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن اِن میں سے کچھ سر پھرے ایسے بھی ہیں جو منفرد کارنامے انجام دینے کیلئے خطرناک راستوں پر سفر کرنے سے بھی نہیں گھبراتے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے اہرامِ مصر کا انتخاب کیا۔

یہ کھلاڑی جہاز کے ذریعے 15ہزارفٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے اورجہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اہرام مصر کے گرد اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ کرتب بازی کا شوق بھی بھرپور انداز میں پورا کیا۔

اس کے بعد یہ کھلاڑی پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر ایسے اُتر آئے کہ جیسے یہ اُن کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

تازہ ترین