• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بعض اوقات قدرت ایسے خوبصورت مناظر سامنے لاتی ہے کہ انسان بھی مبہوت رہ جائے۔

ویتنام میں قدرت کا ایسا ہی ایک حسین منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب دہرے قوس و قزح کے رنگ بکھر گئے۔

جی ہاں،ویتنام کے دارالحکومت Hanoiمیں آسمان پر اچانک قوس و قزح رنگ بکھر گئے جس نے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کردیا بلکہ دہرے قوس و قزح کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ بھی دنگ رہ گئے۔

اس خوبصورت منظر کو دیکھ کر لوگ ان حسین نظاروں کو اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ یہ دلچسپ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین