• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے بڑا امریکی باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز


امریکا میں دنیا کا سب سے بڑا باؤنسی گھر لوگوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے جبکہ دیوہیکل ہوا بھرے گھر کا نام ورلڈ ریکارڈ بک میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جی ہاں، بگ باؤنس امریکا کے تیار کردہ 11ہزار اسکوائر فٹ باوٗنسی ہاؤس میں نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی جمپنگ کا شوق پورا کر سکتے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے بائونسنگ ہاؤس کا نام ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی بک میں درج کرلیا ہے جس میں بچوں سمیت ہر عمر کے افراد باسکٹ بال گیم، پیچ بال کے ساتھ ساتھ سلائیڈز، آبسٹیکل کورس اور پنچنگ بیگسکھیل سکتے ہیں۔

اس دیوہیکل انفلاٹیبل ہاؤس سے لطف اندوز ہونے کیلئے عمروں کے لحاظ سے گروپس کیلئے وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کے ساتھ جمپنگ کے مزے لے سکتے ہیں۔

واضح رہے یہ باؤنسی ہاؤس امریکی شہر Des Moinesمیں نصب کیا گیا جس کے بعد یہ ڈیٹرائٹ، فریزر و دیگر شہروں میں نصب کیا جائیگا۔

تازہ ترین