• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبزی کا رکشا الٹ گیا، مختلف حادثات و واقعات میں 12 افراد ہلاک، 74 زخمی، نوجوان کا اقدام خودکشی

خیرپور +میہڑ +شہدادپور(بیورو رپورٹ+ نا مہ نگاران) سبزی کا رکشہ الٹ گیا،امختلف حادثات وواقعات میں 12 افراد ہلاک ، 74زخمی ، نوجوان کا ا قدام خود کشی ،خیرپور ۔حادثات اور واقعات میں دو افراد ہلاک 30سے زائد زخمی ہو گئے حادثے قومی شاہراہ خیرپور لاڑکانہ روڈ ،مہران، روڈ نیشنل ہائی وے اور دیگر سڑکوں پر ہوئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں 18سالہ مظہر علی گوپانگ اور 60سالہ عطاء اللہ پنہور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سبحان گوپانگ، رضوان خاصخیلی، سید مدثر شاہ،جمال الدین ، احمد علی ، محمد اسماعیل ، محبوب علی، احمد مجتبیٰجمشیر علی ،ساجد علی ، جمال چانڈیو، جمیل مصطفیٰ، احمد علی اور دیگر شامل ہیں زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور ، گمس ، تعلقہ اسپتال کوٹ ڈیجی ، تعلقہ اسپتال چونڈکو اور دیگر اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ میرپور ساکرو ۔کیٹی بندر جنگیسر روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں نصراللہ صوبھانی سر میں چوٹیں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ غلام مصطفیٰ ملاح اور حسن ملاح زخمی ہوگئے جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر بگھان منتقل کیا گیا ہے ۔میہڑ ۔کبوتر اڑانے کے دوران جھگڑ ے اور مختلف روڈ حادثات میں شیعہ رہنما علامہ عابد علی چانڈیو عابدی، ندیم شیخ ،عرفان ملاح ،شفیق کلہوڑو ، عبدالحمید کلہوڑو ، وحید علی جونیجو عبدالرحیم ،، اسلم جونیجو ،برکت مغیری سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ۔عیدالفطر کے دوسرے دن ڈاکوں نے ایک شہری سمیر کو یرغمال بنا کر موٹر سائیکل ، 7000 روپےاور مو با ئل فون چھین لیا ۔شہدادپور۔ ہالا روڑ پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم میں21 سالہ زرار راجپوت جانبحق اور نعمان خاصخیلی اورمہتاب خاصخیلی شدید زخمی ہوگئے ۔علاوہ ازیں ہرداس پورہ چوک میں دو گروپوں کے جھگڑا میں علی حسن،نظر اقبال،شبیر،احمدراجپوت ،عابد چانڈیو ، شاہنواز ، عدنان ،شہباز اور عبدالعزیز زخمی ہوگئے جنہیں سمس اسپتال لایا گیا ۔ٹنڈو غلام علی۔ گلاب لغاری پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چیکنگ کے دورا ن ایک کار سے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بر آمد کرکے کار میں سوار بین الاضلاعی سفینہ ڈیلرز گینگ کے تین افراد گرفتار کر لیا۔ڈگری۔گوٹھ محمد صدیق لغاری کے نزدیک رکشے کا ٹائر نکل جانے سے جھڈو سے سبزی لے کر آنے والا رکشہ الٹ گیا۔ جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔خیر پورناتھن شاہ۔گاؤں ٹھوڑھی بجار کے مقام پر ذھنی معذور نوجوان صدام حسین ولد مزن سومرو تالاب میں نہانے کے دوران ڈوب کرہلاک ہوگیا۔ جبکہ گاؤں حاجی مشوری کے مقام پر ستر سالہ دیہاتی علی اکبر سوھو گھر کے اندر نالی کی صفائی کرنے کے دوران نالی کے اندر چھپے ہوئے سانپ کے ڈسنے سےہلاک ہوگیا۔دریں اثناء گاؤں آدم سولنگی کے مقام پر کھیتوں میں چرنے کے دوران ایک بھینس اچانک بجلی کے گیار ہزار وولٹ کے لٹکتے تار میںپھنس جانے سےہلاک ہوگئی جبکہ بھینس کو بچانے کی کوشش کرنے والے تین دیہاتی لکھمیر سولنگی،علینواز سولنگی اور راشد سولنگی کرنٹ لگنے سے زخمی ہوگئے۔ گاؤں یارو لاکھیر کے مقام پر موٹرسائیکل اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار رادھن اسٹیشن کا رھنے والا استاد سکندر بگھیو زخمی ہوگیا۔جبکہ ککڑ میں جمالی برادری کے مسلح ملزمان کے حملے میں مقامی صحافی محسن خانزادہ زخمی ہوگیا۔ علاوہ ازیں ضلعی ھیڈکواٹر میں سبزی منڈی کے مقام پر گلنار زوجہ امداد لاشاری نے زہریلی دوائی پی لی جسے بیہوشی کی حالت میں سول اسپتال میں داخل کیا گیا۔ انڈس ھائی وے پر واقع شہید مخدوم بلاول کےقریب تیز رفتار مسافر وین کی موٹرسائیکل کو پیچھے سے ٹکر لگنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار گاؤں امینانی کا رھنے والا امام بخش وگھیو زخمی ہوگیا جبکہ اسکی کمسن لڑکی پارس ھلاک ہوگئی۔ جبکہ امب موری کے مقام پر تیز رفتار مسافر وین کار اور رکشا سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور کمسن بچوں سمیت دس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ضلعی سول اسپتال میں داخل کیا گیا۔ دریں اثناء گاؤں فضل محمد کنڈی کے مقام پر چھسالہ کمسن لڑکے اختر ولد الہبخش پنہور کی تالاب سے لاش برآمد ہونے پر ورثاء لاش پوسٹمارٹم کیلیئے ضلعی سول اسپتال لے آئے۔ جبکہ اسپتال میں پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے ابتدائی رپورٹ میں لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے کے بعد قتل کرنا بتایا ہے۔علاوہ ازیں سعیدپور پولیس کی حدود میںواقع گاؤں کیٹی جتوئی کے مقام پر شاخ سے بوری میں بند لاش کے ٹکڑے برآمد ہونے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی۔جبکہ اطلاعات کے مطابق لاش کی شناخت غلام رضا ولد ٹلن گاڈھی کے طور پر کی گئی ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔ جیکب آباد۔بھٹائی ٹاؤن میں گانے چلانے کی معمولی بات پر جکھرانی برادری کے دو گروپس میں جھگڑا ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان نقیب اللہ جکھرانی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پیر جو گوٹھ ۔ بھوسہ سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پر بیٹھا محنت کش 23سالہ اسداللہ جاگیرانی گر کر جاں بحق ہوگیا۔ نصرپور ۔گاؤں اللہ ڈنو ساند میں رند برادری کے دو گروپوں میں کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس میں گولی چلنے کے سبب 25 سالہ حبیب اللہ جاں بحق ہو گیا ۔اور اس کا بھائی یوسف ولد قادر بخش زخمی ہو گیا ۔

تازہ ترین