• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانی پور :میڈیکل کا شعبہ خدمت کے بجائے منافع بخش کاروبار میں تبدیل

رانی پور (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے پرائیویٹ ڈاکٹروں کی فیس مقرر نہ ہونے کے باعث ڈاکٹرز مریضوں سے بھاری فیس وصول کرنے لگے۔ میڈیکل کا شعبہ خدمت کی بجائے بھاری منافعہ بخش کاروبار میں تبدیل ہو گیا ہے۔ صحت کی بنیادی سہولت پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے، طب کے شعبے سے وابستہ طبیبوں کو مسیحا کا درجہ دیا جاتا ہے لیکن وہ تمام مسیحی اصولوں کو نظر انداز کر کے مال بنانے کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔ ایک مریض کے معائنے کی فیس 500 سے لے کر 3000 ہزار تک ہے، دیگر لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے وغيره پر خرچہ الگ ہے، عام لوگوں کا علاج پر اتنا خرچہ آتا ہے کہ وہ مجبوراً زیورات اور املاک فروخت کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹروں کی فیس کا پڑوسی ممالک سے موازنہ کر کے مقرر کی جائیں تاکہ مریض کو علاج کرانے میں پریشانی نہ ہو۔

تازہ ترین