سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے علاقے بڑی پٹنی کے رہائشی میرانی برادری کے افراد نے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شامل اکبر، اللہ وسایو و دیگر نے الزام عائد کیا کہ برادری کے بااثر افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کرکے لوٹ مار کی اور خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس کے بالا افسران سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔