• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اندھیرا اْجالا کے پولیس انسپکٹر جعفر حسین اور عظیم فنکار جمیل فخری کی 8ویں برسی آج 9جون کومنا ئی جارہی ہے۔

1946کوجنم لینے والے معروف اداکار جمیل فخری نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔جمیل فخری نے60کی دہائی کے اوائل میں اداکاری میں قدم رکھا اور مرتے دم تک لوگوں میں خوشیاں تقسیم کرتے رہے۔

تھیٹر، ٹی وی اور پھر فلم کے درجنوں کرداروں کو کامیابی سے تسخیر کرتے ہوئے وہ چاہنے والوں کے دلوں میں گھر کر گئے۔

جمیل فخری نے50سے زائد فلموں اور ان گنت ڈراموں میں کام کیا۔ان کے ڈرامے دلدل، تانے بانے، وارث، بندھن، ایک محبت سو افسانے اور اندھیرا اجالا میں ان کا کردار سپر ہٹ ثابت ہوا۔

جمیل فخری اپنے جواں سالہ بیٹے کی موت کے غم میں اندر ہی اندر گھلتے رہے۔

ان کی مسکراہٹیں اور قہقے نہ جانے کہاں کھو گئے اور تنہائیاں ان کا مقدر بن گئیں، جس کے نتیجے میں ان پر فالج کا حملہ ہوا اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔

انھوں نے65برس تک اپنوں اور بیگانوں میں محبتیں بانٹیں اور پھر ان کی ہنستی بستی دنیا کو نہ جانے کس کی نظر کھا گئی۔

دیارِ غیر میں جوان بیٹے کی بے وقت موت کا دُکھ بد نصیب باپ کی جان لے کر ہی رہااور 9جون 2011کو وہ لاہور میں انتقال کرگئے۔

تازہ ترین