• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کئی برس بعد عیدالفطر پر عمر شریف نے کراچی میں اسٹیج پرفارمنس دی،شائقین نے ان کا شاندار استقبال کیا اورہال تا دیر تالیوں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی وجہ سے مجھے دنیا بھرمیں پہچان ملی،اس نے مجھے اتنا پیار دیا کہ میں پھر ان کے درمیان آگیا ہوں۔

’واہ واہ عمر شریف‘ کے پانچ روز تک روزانہ دو شو کامیابی سے پیش کیے گئے۔

نامور ہدایت کار فرقان حیدر کی ڈائریکشن میں سب فنکاروں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،عمر شریف اور شہزاد رضا نے ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔

اسٹیج پرعمر شریف نے ڈائریکٹر اور شہزاد رضا نے فلم پروڈیوسر کا دل چسپ کردار ادا کیا۔

زیبا شہناز نے ہیڈ نرس کا روپ اختیار کیا جبکہ دیگر فنکاروں میں شکیل صدیقی،سلیم آفریدی،کاشف خان،علی حسن،عرفان ملک ٹبو،نعیمہ گرج اور دیگر نے خوب ہنسایا، نعیمہ گرج نے عمر شریف کی بیوی کا کردار کیا۔

عمر شریف کی اسٹیج ڈراموں میں واپسی پر حاضرین بہت خوش دکھائی دے رہےتھے۔ڈرامے کی پروڈیوسر روفی انعم نے ایک عمدہ ڈراما پیش کیا۔


تازہ ترین