• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا بدبودار اور مہنگا ترین پھل کونسا ہے ؟


تھائی لینڈ میں ڈورین نامی پھل دنیا کا بدبودار ترین پھل ہے اور 48ہزار ڈالر میں فروخت ہو کر دنیا کا مہنگا ترین پھل قرار پایا ہے۔

یوں تو پاکستان میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن جناب ایک پھل ایسا بھی ہے جو دنیا کا بدبو دارترین پھل ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا کا مہنگا ترین پھل بھی ہے۔

جی ہاں، تھائی لینڈ میں کنگ آف ڈورین فیسٹیول کے موقع پر پھلوں کا بادشاہ کہے جانا والا ڈورین (Durian)نامی پھل 48ہزار امریکی ڈالرمیں فروخت ہوا ہے۔

ڈورین کے بدبودار ترین ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک میں اسے پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں اور ہوائی جہازوں میں ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔

تازہ ترین