• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کے بھارتی فوج ، عوام اور میڈیا سے 4 سوال

بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی فوج، عوام اور میڈیا سے 4سوال پوچھ لیے۔

راکھی ساونت کہتی ہیں کہ نریندرمودی بغیربُلاوے کے پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم نوازشریف سے جاکرمل لیں توکوئی بات نہیں، فن کاروں کے آنے جانے پر پابندی کیوں ہے؟


اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسرراکھی ساونت نے کہا کہ ’’ہماری ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ہندوستان کی جان اور شان، بھارت کی نمائندگی کرتی ہیں، انہوں نے تو پاکستان میں شادی کی ہے، ان سے تو کوئی کچھ نہیں پوچھتا۔

راکھی کا کہنا ہے کہ پہلے مجھے میرے 4 سوالوں کے جواب دے دیں پھر میں بتاؤں گی کہ میں نے پاکستان کا جھنڈا اپنے جسم پر کیوں لپیٹا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا نام ہمیشہ کسی تنازع کے ساتھ جڑ کر ہی سامنے آتا ہے۔

رواں ماہ انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی پرچم کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

بعدازاں انہوں نےاپنے مداحوں کو جواب دینے کے لیے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے وضاحت کی ہےکہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔

راکھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ وہ دراصل ایک فلم ’دھارا 370‘ میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں۔ یہ اُسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔

تازہ ترین