• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت سے میچ میں ٹیم نے بورڈ سے کوئی درخواست نہیں کی ‘

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں 16جون کو پاک بھارت ٹاکرا مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میدان پر منعقد ہوگا، بورڈ حکام نے کھلاڑیوں کےبھارت کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں پی سی بی سے مختلف انداز میں جشن منانے کی اجازت لینے کی تردید کی ہے۔

موجودہ ورلڈ کپ کا یہ 22واں میچ سب کی نگاہوں کا مرکز بنا ہوا ہے،ہر کوئی اس میچ کی ٹکٹ کا خواہش مند ہے، دوسری جانب قومی ٹیم جو اب آسڑیلیا سے مقابلے کے لئے ٹاونٹن پہنچ چکی ہے۔

 اس کے حوالے سے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کھلاڑیوں نے بورڈ سے پاک بھارت میچ میں فتح کی صورت میں مختلف انداز میں جشن منانے کے لئے اجازت طلب کی ہے، جس سے انھیں منع کر دیا گیاہے۔

اس بارے میں جب پی سی بی سے رابطہ کیا گیا،تو بورڈ نے اس قسم کی خبروں کو من گھڑت اور غلط بیانی پر مبنی قرار دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کھلاڑیوں کی جانب سے بورڈ سے اس قسم کی کوئی درخواست نہیں کی گئی،دوسری جانب بورڈ نے واضع کیا کہ کھیل اور سیاست کو ہمیشہ الگ رکھنا ،ان کی اولین ترجیع رہی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ کھیل صحت مند سرگرمیوں کی علامت ہوتے ہیں ،اور کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں۔

جولائی 2016ء میں لارڈز کے میدان پر جب مصباح الحق کی قیادت میں ٹیم پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں 75رنز سے شکست دے کر ڈریسنگ روم میں جاتے ہوئے “ فوجی انداز میں سلوٹ” کیا تھا۔

 اس واقعہ پر وضاحت دیتے ہوئے بورڈ حکام کا موقف تھا کہ وہ کھلاڑیوں نے کاکول میں دورے سے قبل کرائی گئی فٹنس ٹریننگ کرانے والے آفیسر کے لئے بطور شکریہ کے طور پر کیا تھا،جس کی انتھک محنت سے انھیں اپنی فٹنس کو بہتر اور اچھا بنانے کا موقع ملا۔

یاد رہےکہ لارڈز پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے “ فوجی انداز میں سلوٹ” کے انداز کو نہ صرف پسند کیا گیا تھا،بلکہ سابق انگلش کرکٹرز نے اسے سراہا بھی تھا۔

تازہ ترین