• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میہڑ:ڈکیتی اوررہزنی کی7وارداتیں، شہری لاکھوں روپےاورموٹرسائیکلوں سےمحروم

میہڑ (نامہ نامہ نگار ) میہڑ میں ڈکیتی اور رہزنی کی 7 وارداتوں میں ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے اور 5 موٹر سائیکلیں چھین لیں ،ایس ایس پی نے ایس ایچ او کو معطل کردیا تصیلات کے مطابق میہڑ میں عیدالفطر کے بعد بد امنی بڑھ گئی ہے۔ اے سیکشن تھانہ اور بی سیکشن تھانے کی حدود میں ڈاکو 7 ڈکیتی ،رہزنی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے، موبائل فونز اور 5 موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوئوں نے سید جو گوٹھ جانے والے طفیل میمن ، شیرل برڑو آصف سولنگی اور صادق سولنگی کو روک کر یرغمال بنانے کے بعد 2 موٹر سائیکلیں ، 4 موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھین لیے ، جبکہ گاؤں گنجا کے قریب ڈاکوئوں نے علی چانڈیو سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ اس کے علاوہ تھیبا روڈ پر ایک سول جج کے بھائی اشرف ملک کی موٹر سائیکل ملزمان چوری کر کے لےگئے۔ گاؤں عارب جھتیال میں عاشق علی جھتیال کے گھر سے ملزمان ڈیرھ لاکھ کی ایک بھینس چوری کرکے فرار ہو گئے۔ ادہر سندھی بٹڑا وڈ پر ڈاکوئو ں نے معشوق سولنگی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ،نقد رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے جبکہ ڈگری کالج کے قریب ملزمان عبدالرحمان گھانگھرو کی موٹر سائیکل چوری کر رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں موقع پر پکڑ کر چوری کی واردات ناکام بنالی جبکہ پکڑے ہوئے دونوں چوروں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ دوسری طرف شہر اور اس کے نواحی علاقے میں بڑھتی ہوئی بد امنی ، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں پر شہری پریشان ہیں اور امن و امان کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ادہر ایس ایس پی دادو نے میہڑ میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر نوٹس لیتے ہو ئے ، اے سیکشن اور بی سیکشن تھانے کے دونوں ایس ایچ اوز شفیع محمد گولو اور شعبان علی ملہن کو معطل کرکے تبدیل کردیا ہے جبکہ ایس ایچ او اکبر پہنور کو اے سیکشن تھانے پر ایس ایچ او مقرر کردیا ہے اور اسے بی سیکشن تھانے کا اضافی چارج بھی دے دیا ہے جنہوں نے چارج لیکر کام شروع کر دیا ہے۔

تازہ ترین