• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالا(نامہ نگار) معروف شیعہ عالم اورجعفریہ الائنس کےسربراہ وسابق سینیٹرعباس کمیلی کےانتقال پرمجلس وحدت المسلمین ہالاکی تعزیتی مجلس زیرصدارت علامہ دوست علی سعیدی ہوئی۔ مجلس میں علامہ عباس کمیلی کی دینی خدمات کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتےہوئےدوست علی سعیدی نےکہاکہ علامہ عباس کمیلی نہ صرف ایک عالم دین تھےبلکہ ان کی سماجی سیاسی اوردینی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اجلاس میں اجتماعی دعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ عباس کمیلی کی مغفرت اورلواحقین کوصبرو جمیل عطافرمائےمجلس کےشرکاءمیں لنگرتقسیم کیاگیا۔

تازہ ترین