• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ہیلتھ نہیں ٹیکس چاہئے، منہ کے کینسر کا باعث بننے والی اشیاء گٹکا، ماوہ، مین پوری زہریلے پان مسالوں کی کھلے عام فروخت

کراچی(اعظم علی/نمائندہ خصوصی) حکومت نے کولڈ ڈرنک اور سگریٹ پر 10روپے ہیلتھ ٹیکس لگا نے کا فیصلہ کرلیا ہے مگر منہ کے کینسر کا سبب بننے والی انتہائی خطرناک اور تیزابی اثر کی حامل مضر صحت اشیا گٹکا، مین پوری، ماوہ اور پڑوسی ملک سے اسمگل شدہ کئی اقسام کے پان مسالوں کی فروخت پر بظاہر تو پابندی عائد ہے تاہم پولیس کے علم میں ہونے کے باوجود یہ اشیا غیرقانونی طور پر کھلے عام فروخت ہورہی ہیں جن کا استعمال سگریٹ اور کولڈ ڈرنکس سے زیادہ انسانی صحت کو خطرناک حد تک نقصان پہنچا رہا ہے، حکومت کو صرف ٹیکس اکٹھا کرنے کی غرض سے عوامی صحت یاد آتی ہے اور ٹیکس لگایا جارہا، مگر عملا اگرصرف سرکاری اور این جی اوز کے اعداد وشمار دیکھے جائیں تو انتہائی شرمناک تصویر سامنے آئے گی۔جناح اسپتال کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر یحیٰی کا کہنا تھا کہ منہ کے کینسر کا سبب بننے والی ممنوعہ اشیاء کی فروخت سے جتنا عوامی صحت کو نقصان پہنچ رہا ہے اس کا تصور بھی خوفناک ہے۔

تازہ ترین