• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں بسترپر ساتھی کواُٹھا کر دوڑنے کا مقابلہ


برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائر میں 54ویں سالانہ بیڈ ریس(بسترپر ساتھی کو اُٹھا کر دوڑنے کی منفرد ریس)کا انعقادکیا گیا۔

گریٹ نیرزبورو بیڈ ریس نامی اس مقابلے میں 90ٹیموں نے حصہ لیا جسے دیکھنے کیلئے ہزاروں شائقین نے میدان کا رُخ کیا،اس ریس میں ہر ٹیم کو بستر پر اپنے ایک ساتھی کو بیٹھا کر پورے ٹاؤن میں 3 میل کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

ریس میں حصہ لینے تمام شرکاء نے عجیب و غریب لباس زیب تن کررکھے تھے جنہوں نے دلکش اور منفرد پہیوں والے بستروں کو گھسیٹتے ہوئے اور اُٹھا کر دوڑ لگائی۔

واضح رہے کہ 1966میں شروع ہونے والی اس ریس سے حاصل ہونے والی آمدنی فلاحی مقاصد کے لئے وقف کی جاتی ہے۔

تازہ ترین