• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی حکومت کا بجٹ 5جولائی کو، بینکوں سے دس لاکھ روپے نکلوانے والے تاجروں پر ساڑھے تین فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز

 لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں نریندر مودی کی دوسری حکومت کا پہلا مکمل بجٹ 5جولائی کو پیش کیا جائے گا۔ بھارت کی خاتون وزیر خزانہ سیتا رامن بھارتیہ لوک سبھا میں یہ بجٹ پیش کریں گی۔بجٹ کے حوالے سے بھارتی وزیر خزانہ آج ایک اجلاس کی صدارت کریں گی۔ذرائع کے مطابق بھارت میں کاروبار کے لئے کیش استعمال کرنے کی حوصلہ شکنی کے لئے ایک سال کے دوران بینکوں سے دس لاکھ روپے کیش نکلوانے والے تاجروں پر بھارتی حکومت آئندہ بجٹ میںساڑھے تین فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز پرسنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔بھارتی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بینکوں سے زیادہ کیش نکلوانے سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے اس لئے اس عمل کو روکنے کے لئے اقدامات ضروری ہیں۔
تازہ ترین