• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ عباس کمیلی کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا،بوتراب اسکائوٹس

کراچی( پ ر) بوتراب اسکاؤٹس گروپ کے ترجمان تصدق حسین ندیم کے اعلامیہ کے مطابق کنٹرول کمیٹی کا تعزیتی اجلاس چیئرمین جاوید رضاء کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا گیا جبکہ علامہ حسن ظفر کے بھائی شاعر اہلبیت پرویز نقوی کی رحلت پر بھی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی قومی و ملی خدمات کو سراہا گیا اور لواحقین کو صبر و جمیل کی تلقین کرتے ہوئے ان کی بلندی درجات اور مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تازہ ترین