• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کادس  روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 21 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

گزشتہ روزجعلی اکائونٹس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین زرداری کو گرفتار  کیا تھا۔

نیب نے احتساب عدالت سے آصف زرداری کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست  کی تھی۔

آصف علی زرداری کی آج نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت پولیس کے 300 اہلکار نیب پنڈی کے دفتر پر تعینات کیے گئےتھے۔

احتساب عدالت کے باہر 500 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ، نیب عدالت اور نیب پنڈی کے باہر رینجرز اہلکار بھی گشت کر تے رہے ، نیب پنڈی کے دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں۔

اس موقع پر پی پی کارکنوں کو آب پارہ چوک سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی، فیض آباد اور داخلی راستوں پر اینٹی رائٹ فورس کا دستہ تعینات رہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جعلی اکائونٹس کیس میں ضمانت مسترد ہونے پر نیب نے آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیا تھا۔

تازہ ترین