• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار ہ صباء قمر نے کہا ہے کہ خوبصورتی سے زیاد ہ اپنے فن پر ناز ہے ، چہرے کے ساتھ دل بھی خوبصورت ہو تو انسان کی شخصیت مکمل ہو جاتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں صورت سے زیادہ سیرت کی قائل ہوں کیونکہ اندر کی خوبصورتی سے ہی انسان کی شخصیت کا نکھار ہوتا ہے ۔

صباء قمرنے کہا کہ شوبز میں بہت سارے لوگوں پر اعتماد کیا لیکن افسوس کہ کچھ نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ، میں اس میں بھی بہتری سمجھتی ہوں کیونکہ مجھے ان لوگوں کے رویے سے ایک نیا تجربہ حاصل ہوا جو شاید میں کئی سال میں حاصل نہ کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کبھی مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتی ،جو بھی اچھا کام کرے گا وہ نمبر ون ہوتا ہے اور اس کے لئے اسے کسی سے سرٹیفکیٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ میں جب سمجھوں گی کہ میرا دور ختم ہو گیا ہے تو لوگوں کے کہنے سے پہلے مناسب وقت پر شوبز کو خیر باد کہہ دوں گی۔

تازہ ترین