• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مالی سال 2019-20ء کیلئے 66کھرب روپے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ غیر منتخب ہونے کے سبب ایوان میں آج بجٹ پیش نہیں کر سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ایوان میں وزیرِ مملکت ریونیو حماد اظہر مالی سال 2019-20ء کا بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حفیظ شیخ بجٹ اہداف پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا یہ خصوصی بجٹ اجلاس کچھ دیر میں شروع ہوگا جس میں وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے فنانس بل کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب حاصل ہونے والی مالی سال 2019-20ء کے بجٹ کی دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کے لیے 10کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 26کروڑ روپے مختص کرنے، کابینہ کے لیے 38ارب 78کروڑ روپے، کامرس ڈویژن کیلئے 50کروڑ روپے، کمیونیکیشن ڈویژن کیلئے 24کروڑ 83لاکھ روپے، ڈیفنس ڈویژن کیلئے 45کروڑ 60لاکھ روپے، دفاعی پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 70کروڑ روپے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 33کروڑ 32لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 4 ارب 84کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ، وزارت داخلہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9ارب 80کروڑ روپے،فارن افیئرز ڈویژن کیلئے 2 کروڑ 97 لاکھ روپے، ہائیر ایجوکیشن کیلئے 28 ارب 64کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنےکی تجویز ہے۔

بجٹ دستاویز میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کیلئے 3 ارب 43 کروڑ روپے،ہیومین رائٹس ڈویژن کیلئے 12کروڑ 29 لاکھ روپے، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے 2 ارب 34 کروڑ روپے، انفارمیشن اینڈ براڈکاسٹنگ ڈویژن کیلئے 51 کروڑ 61 لاکھ روپے، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ڈویژن کیلئے 7 ارب 81کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی مد میں 925ارب روپے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 675ارب روپے پی ایس ڈی پی، 250 ارب روپے متبادل ذرائع سے خرچ کرنے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 85ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں کے لیے کل ترقیاتی بجٹ 371ارب 94کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 155 ارب 76 کروڑ روپے، بجلی منصوبوں کیلئے این ٹی ڈی سی، پیپکو کا ترقیاتی بجٹ 42ارب 29کروڑ روپے، ایرا کیلئے 5 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آئی ڈی پیز کی بحالی وسیکیورٹی کیلئے 65ارب روپے، وزیر اعظم یوتھ ہنر مند اقدامات کیلئے 10 ارب روپے، کلین گرین پاکستان پروگرام کیلئے 2 ارب روپے اور کے پی میں ضم کیے گئے 10 سالہ فاٹا ڈیولپمنٹ پلان کیلئے 22ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تازہ ترین