آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار19؍ربیع الاوّل 1441ھ 17؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

’10 سال میں لیے گئے قرضے کی تحقیقات کی جائیگی‘


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم اور وزیر کرپشن کرتے ہیں تو ملک نیچے جاتا ہے، میں اپنے نیچے اعلیٰ سطح کا انکوائری کمیشن بنانے لگا ہوں، تحقیقات کرینگے کہ 10 سال میں کس طرح ملک کو تباہ کیا گیا، انکوائری کمیشن کے ذریعے 10 سال میں لیے گئے قرضے کی تحقیقات کی جائیگی۔

رات گئے قوم سے خطاب میں کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 24 ہزار ارب روپے کا قرضہ کیسے چڑھا، انکوائری کمیشن کے ذریعے پتا لگائیں گے، انکوائری کمیشن میں ایف بی آر، ایس ای سی پی، آئی ایس آئی، آئی بی اور ایف آئی اے کے نمائندے شامل ہونگے۔

 وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کا پہلا بجٹ نئے پاکستان کی عکاسی کرے گا، آج پی ٹی آئی حکومت نے اپنا پہلا بجٹ پیش کیا،یہ وہ بجٹ ہے جو نئے پاکستان کے نظریے کا عکاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ریاست مدینہ کے اصولوں کے تحت بنے گا،پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست برابری کے اصولوں پر قائم تھی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حکمران بھی قانون کے سامنے جواب دہ ہوتا ہے، وہاں امیر سے رقم لے کر غریبوں پر خرچ کی جاتی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کے خلاف کیسز ہم نے نہیں بنائے،اپوزیشن شور کیوں مچا رہی ہے؟ وہ چاہتی ہے کہ انہیں این آر او دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ دو این آر اوز کی قیمت ملک نے ادا کی، اس ہی وجہ سے ہم مقروض ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو جیل میں ڈالا، جس کیس میں گرفتاری ہوئی ہے وہ بھی ن لیگ نے ہی بنایا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت پر دستخط کیے، میثاق جمہوریت سے دونوں جماعتوں نے طے کیا تھا کہ ایک دوسرے کو مدت پوری کرنے دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کھل کر کرپشن کی، دونوں جماعتوں نے کرپشن کرکے پیسا ہنڈی کے ذریعے ملک سے باہر بھجوایا۔ میری جان بھی چلی جائے ان چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 2008 کے بعد ملک پر جو قرضہ چڑھا اس کی وجہ دونوں جماعتوں کی کرپشن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 10 سال میں 4 کمپنیوں سے 30 کمپنیاں بنائیں، زرداری کی ایک سو ارب روپے کی منی لانڈرنگ سامنے آئی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ باہر پیسے بھیجنے والا کوئی فالودہ والا نکلا، جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے گئے، ایک خاتون 5 لاکھ ڈالرز باہر لے جاتے ہوئے پکڑی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقامے منی لانڈرنگ کے طریقے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ  پاکستانیوں کے 10 ارب ڈالرز کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس ہیں، مجھے خوف تھا کہ کہیں ملک ڈیفالٹ نہ کرے، سارا ملک بیٹھ جانا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، عرب امارات اور چین نے ہماری مدد کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند مہینے مشکل ہیں اسکے بعد پاکستان اوپر اٹھے گا اور سرمایہ کاری ہوگی، ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں، 30 جون کے بعد بے نامی اثاثے اور اکاؤنٹس ضبط ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر کو ٹھیک کروں گا،پاکستانی قوم کا مجھ پراعتماد ہے اور قوم کو پتا ہونا چاہیے کہ انہوں نے ملک کے ساتھ کیا کیا۔

قومی خبریں سے مزید