• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور نفاذ اسلام کو نقصان پہنچا نے والے اپنے انجام کو پہنچیں گے،صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)جمعیت علماءپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ جس جس نے پاکستان اور اس کے قیام کے بنیادی مقصد نفاذ اسلام کو نقصان پہنچایا وہ ضرور انجام کو پہنچیں گے اور رب کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاش ملک میں بلا امتیاز احتساب ہوتا اور بغیر کسی تفریق کے اپنوں اور بےگانوں سب پر قانون کا یکساں نفاذ ہوتا تو آج ملک سے بےوفائی کرنے والوں کی حمایت میں نہ کوئی احتجاج کرتا اور نہ ان کے حق میں ملک کے کسی گوشہ سے کوئی آواز اٹھتی ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا صرف چند لوگوں کے سوا سب فرشتہ ہیں ؟کیا باقی لوگوں پر کرپشن ،ملک اور اسلامی احکامات کے خلاف کام کرنے کے کوئی الزامات نہیں جواب تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
تازہ ترین