• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا‘ میاں محمد اسلم

اسلام آباد (جنگ نیوز) مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم نے کہا ہے تنخواہوں اور پنشن میں معمولی اضافہ مزدور، ملازمین اور پنشنرز کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ بجٹ کسی ماہر معیشت کی بجائے آئی ایم ایف کے کلرک کا بنایا ہوا ہے، جس سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا۔ یوسی گولڑہ میں عیدملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے 50فیصد اضافہ کیا جانا چاہئے تھا۔ اقتصادی سروے کے مطابق گزشتہ سال تمام اشاریئے منفی رہے اور اعدادو شمار قابل تشویش ہیں۔ میاں محمد اسلم نے کہا کہ جس ملک کی تمام تر معاشی پالیسیاں اور منصوبہ بندی اسکے دشمنوں کے ہاتھ میں ہو وہاں کسی خیر کی توقع کیسے کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک ہماری پالیسیاں بنائے گا تو مہنگائی‘ بیروزگاری اور غربت سے نجات کا تصور کیسے کیا جا سکتاہے۔ اس موقع پر عارف قریشی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین