• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لاکھوں روپے مالیت کے 65موٹرسائیکل خوردبردکرنےپر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ وارث خان کوسجاد علی نے بتایاکہ سائل سرکلر روڈ پر موٹر سائیکلوں کا کام کرتا ہے اس کے بابر ایوب ،فیصل ایوب اور امجد حسین سے اچھے تعلقات تھے مدعی نے65موٹر سائیکل 70سی سی کی ڈیلیوری دینا تھی ،میری دکان اور گودام میں جگہ نہ تھی اس لئے سائل نے حامد ٹریڈرز کے مالکان سے اپنے موٹر سائیکلوں کی ڈیلیوری کرنے کو کہا جنہوں نے موٹرسائیکل اپنے گودام میں رکھ لئے مدعی نے بعد ازاں موٹر سائیکلوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور کہا کہ آپ اصل کاغذات حوالے کر دیں تو آپ کو رقم ادا کردیں گے سائل نے اصل کاغذات بھی حوالے کر دئیے جو اب انکاری ہو گئے ہیں ۔
تازہ ترین