• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ خونی کھیل ہے، سی ٹی او

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ شا ہراؤں پر ڈرائیونگ سے پہلے قواعدو ضوابط کا جاننا ہر ایک شہری کے لئے لازم ہے انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذ ب قوم کی پہچان ہے روڈ یوزرز دوران ِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کریں تو منزلِ مقصود تک جلد رسائی ممکن ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے روڈ یوزرز کو ٹریفک آگاہی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور ز شاہراہوں پردورانِ ڈرائیونگ دوسروں کے لئے تکلیف کا باعث نہ بنیں بلکہ آسانی پید ا کریں،موٹر سائیکل سوار دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ پہنیں،، تیز رفتار ڈرائیونگ اور ون ویلنگ خونی کھیل ہے، دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال اور مسیجز کرنا سخت نقصان دہ ہے ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول ڈرائیوروں کے لئے انتہائی ضروری ہےبغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن اور غیر نمونہ نمبرپلیٹ گاڑی چلانا قانوناََ جرم ہے ، انہوں نے کہا کہ شہری پارکنگ قوانین کے مطابق گاڑیاں پارک کریں، روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی ممکن ہے، دوسروں کو راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو دورانِ ڈرائیونگ کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریں اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں،غلط پارکنگ نہ کریں اور نو پارکنگ ایریا میں کسی صورت گاڑی یا موٹر سائیکل پارک نہ کریں، ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔
تازہ ترین