• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت قانونی اصلاحات لا رہی ہے، وزیر قانون

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبرپختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور اور انسانی حقوق سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ اٹارنیز ،لاء آفیسرز اور منسٹیئریل سٹاف محکمہ قانون کی کارگردگی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ڈسٹرکٹ اٹارنیز ونگ، منسٹیئریل سٹاف ایسوسی ایشن کے نو منتحب کابینہ اراکین کی حلف برداری کی تقریب کے دوران کیا۔ وزیر قانون نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیر قانون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ قانون کی کارگردکی میں ڈسٹرک اٹارنیز، لاء آفیسرز، منسٹیئریل سٹاف سمیت دیگر عملے کا کلیدی کردار ہے اور حکومت کی انصاف کی فراہمی کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے میں ان کا خاصہ کردار ہے وزیر قانون نے کہا کہ حکومت کی پالیسی عوام کو سستا، آسان اور تیز انصاف کی فراہمی اور انسانی حقوق کی حفاظت ہے جس کے لیے صوبائی حکومت قانونی اصلاحات بھی لا رہی ہے جس کے لیے ڈسٹرکٹ اٹارنیز اور دیگرقانونی ماہرین کے تعاون سے استفادہ حاصل کیا جائے گا تقریب کے دوران نو منتخب کابینہ کے چیئرمین حاجی اکبرعلی نے سپاس نامہ بھی پیش کیا۔ جس پر وزیر قانون نے موقع پر سیکرٹری لاء کو احکامات جاری کئے کہ ان کے جائز مسائل اور مطالبات موجودہ وسائل میں ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔
تازہ ترین