• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ گھریلو ناچاقی پر والد نے بیٹے کو موت کے گھاٹ اتارد یا

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر اسلم آباد میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر والد نے اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارد یا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ حبیب خان ولد لطیف خان ساکن اسلم آبادنے رپورٹ درج کراتے ہوئے بڈھ بیر پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اُس کے والد لطیف الرحمن ولد جمعہ خان اور بھائی خالد خان کے مابین گھریلو ناچاقی کی بناء پر تکرار جاری تھی کہ اس دوران والد نے پستول نکال کر خالد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین