• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ روڈ پر قائم کھمبے سے حادثات کا اندیشہ

پشاور ( نیوز ڈیسک ) چارسدہ روڈ بڈھنی پر سڑک کے وسط میں قائم بجلی کا کھمبا اور ٹرانسفر کسی بھی وقت بڑے حادثے کو جنم دے سکتا ہے ، گزشتہ دنوں انتظامیہ کی جانب سے سڑک کی توسیع کے موقع پر انتظامیہ بجلی کا کھمبا ہٹانا بھول گئی جبکہ واپڈا حکام کی غفلت کے باعث بھی کھمبا ابھی تک اپنی جگہ پر قائم ہے جس کے لئے نہ تو پی ڈی اے اور نہ ہی وپڈا حکام نے کوئی اقدامات اٹھائے ،عوامی حلقوں نے واپڈا حکام کو بھی کئی بار آگاہ کیا لیکن کوئی شنوائی سامنے نہیں آئی ۔ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بار بار کھمبے سے پیدا ہونیوالے اندیشہ سے آگاہ کیا گیا لیکن کسی کے بھی کان پر جوں تک نہ رینگی ،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ رات کو اکثر تاریکی میں ڈرائیور حضرات کو کھمبادکھائی نہیں دیتا اور گاڑیاں کھمبے سے ٹکرا جاتی ہیں لہٰذا کسی بھی بڑے نقصان سے پہلے ٹرانسفر نصب کھمبے کو مکمل طور پر سڑک کے وسط میں سے ختم کیا جائے ،عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور پی ڈی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا حکام کو ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے اس کھمبے کو جلد سے جلد سڑک کے وسط میں سے ختم کرکے جنم لینے والے بڑے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کو ضیاع ہونے سے بچایا جائے ۔
تازہ ترین