• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیا میں مبتلابچے ہماری امداداورتوجہ کے مستحق ہیں،محمد حلیم

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاوئڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچے زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جنہیں ہماری امداد اور توجہ کی ضرورت ہے ،ان خیالات کااظہار انہوںنے تھیلی سیمیااورہیموفیلیا وارڈ میں زیرعلاج بچوں سے عید ملنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچے بھی اس معاشرے کاحصہ ہیں ،ان معصوم بچوں کی سانسوں کورواں دواں رکھنے کیلئے معاشرے کے ہر فرد کواپنا کردار اداکرنا ہوگا تاکہ خون کے ان موروثی امراض سے معاشرے کو پاک کیاجاسکے اور یہ تب ہی ممکن ہے جب عوام میں اس حوالے سے شعور اجاگر ہو،فرنٹیئرفاؤنڈیشن عوام میں آگاہی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے بچوں کو بلامعاوضہ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے، انہوں نے اس موقع پر عوام سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیںاور زندگی کیلئے ترستے بچوں کی سانسیں رواں دواں رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ تھیلی سیمیا،ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون کے خاتمے کیلئے جاری کوششوں کو تقویت مل سکے۔
تازہ ترین