• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جہانگیر آباد ‘دکانداروں کی من مانی عروج پر ‘ انتظامیہ غائب

پشاور ( نیوز ڈیسک ) مقامی انتظامیہ کی غفلت کے باعث فقیر آباد تھانہ کے حدود میں قائم جہانگیر آباد ، وزیر کالونی اور ملحقہ علاقوں کے دکانداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں ، انتظامیہ کی کارروائی نہ کرنے کے باعث علاقے کے کریانہ دکاندار من مانے نرخ ، زائد المیعاد اشیاء اور غیر معیاری اشیاء کھلے عام فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں ، اسی طرح نانبائی کم وزن روٹی سمیت سلنڈر کے استعمال بھی کھلے عام کر رہے ہیں واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نانبائی کی دکان پر غیر معیاری سلنڈر کے پھٹنے سے لگ بھگ 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو ئے جس کے بعد انتظامیہ نے نانبائیوں کی دکانوں پر سلنڈر کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی تھی لیکن انتظامیہ کی غفلت اور علاقے میں کارروائیاں نہ کرنے کی وجہ سے دکاندار حضرات کھلے عام من مانیوں میں مصروف عمل ہے ، جہانگیر آباد نمبر 1اور 2سمیت ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے ڈی سی اور کمشنر پشاور سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ذمہ داران کی جانب سے کاروائیاں نہ کرنے پر ان کو نوٹس جاری کیا جائے اور علاقے کو پشاور کا حصہ سمجھ کو اس کیلئے اقدامات اٹھاکر من مانے دکانداروں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
تازہ ترین