• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کے احکامات

پشاور(کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی نے صوبائی دارالحکومت کے تمام تھانوں کو کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنے اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔اس ضمن میں ضلع بھر کے تمام تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ز (ایس ایچ اوز) کے نام بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں پر سگریٹ فروخت کرنا اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنا قانوناً جرم ہے لہٰذا آپ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ایسے دکاندار جو کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرتے ہیں اور جو لوگ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرتے ہیں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ واضح رہے کہ عیدالفطر کے دوران پشاور کے مختلف پارکس میں ایسے متعدد بچوں کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا جن کی عمریں 8سے 12سال کے درمیان تھی جن کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔
تازہ ترین