• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ پر عمل درآمد ناممکن’’ مشن امپوسیبل ‘‘ ہے، ڈاکٹر حفیظ پاشا

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ) سینئر ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بجٹ پر صاف الفاظ میں کہا ہے کہ پیش کردہ بجٹ بالکل قابل عمل نہیں ، 5,550ارب کا ہدف حاصل کرنا قطعی ناممکن ہے۔ بجٹ میں کوئی ٹارگیٹ پیش نہیں کیا گیا ،جی ڈی پی کا ہد ف 2.4فیصد حاصل کرنا’مشن امپوسیبل ‘ ہے ماضی میں کبھی بھی 40فیصد آمدن کا ہدف نہیں رکھا گیا ، اس کا مقصد ہر گھر کو 65زار روپئے سالانہ ہر گھر پر بوجھ ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پچاس ہزار روپئے تک کی تنخوا دار افراد کو دو تنخواہوں کی قربانی دینی ہوگی جس سے ٹیکس بڑھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہدف میں ساٹھ فیصد رقم صرف قرضے سروسنگ میں چلی جائے گی۔افراط زر کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف خیال ہے افراط زر اس سے کہیں زیادہ بڑھے گی۔ ایکسپورٹ سیکٹر پر 17فیصد ٹیکس لگا نے کا مطلب پاکستانی ایکسپورٹ کو تباہ کرنا ہے۔  

تازہ ترین