• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی (محمد ناصر) میٹھی عید پر ریلیز کی جانے والی کامیڈی سے بھر پور فلم ”رانگ نمبر2“ کا جادو چل گیا مزاح سے بھر پور کہانی ہر طرف چھا گئی ہے، قہقہوں کے طوفان سے سجی فلم نے صرف 6دِن میں 12 کروڑ کا شاندار بزنس اپنے نام کرلیا ہے۔

فلم دیکھنے والوں کا ملک بھر کے سنیما گھروں میں رَش لگا ہوا ہے اور شوز اب بھی ہاؤس فُل جارہے ہیں۔

محبت، جذبات، ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور کہانی کے مرکزی کردار اداکار سمیع خان اور نیلم منیر ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں دانش نواز ، یاسر نواز ، احمد حسن، شفقت چیمہ اور ثنا فخر بھی شامل ہیں۔

جیو فلمز ، ڈسٹری بیوشن کلب اور وائی این ایچ فلمز کے اشتراک سے بنائے گئے اس منفرد شاہکار کی ہدایات اور کہانی یاسر نواز کی ہے جبکہ آئی ایم جی سی کے شیخ امجد رشید اورحسن ضیا نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے، مرکزی خیال دانش نواز کا ہے جبکہ پس منظر سے متعلق تمام ڈائیلاگ احمد حسن نے لکھے ہیں ۔

تازہ ترین