• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسززاہدہ پروین سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی گریڈ21کی مسز زاہدہ پروین کو سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ شفقت جلیل کی ریٹائرمنٹ سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کا عہدہ خالی ہوا تھا۔ زاہدہ پروین ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔ اب انہیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی ذمے داریاں تفویض کی گئی ہیں۔شفقت جلیل نے 35سال خدمات انجام دیں۔ادھر پنجاب میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ اٹھارہ کے افسر ڈاکتر انوش مسعود چوہدری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہد ایت کی گئی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخواہ کے گریڈ سترہ کے افسر ڈاکٹر وگما سردار کو ڈیپوٹیشن پر نرم ہسپتال اسلام آ باد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین