• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کیلئے 2 ارب ساڑھے 9 کروڑ روپے مختص

اسلام آباد (رانا مسعود حسین) مالی سال 20-2019کے وفاقی بجٹ میں سپریم کورٹ کے لئے 2 ارب 9 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں13کروڑ روپے زائد ہے۔ نئے مالی سال 2019-20 کے بجٹ میں سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہو ں اور اور الاونسز کی مد میں ایک ارب 65کروڑ 51 لاکھ اور 60 ہزار روپے رکھے گئے ہیں ، آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 28 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے ، ایمپلائز ریمیٹینسس بینفٹس کی مد میں 4 کروڑ 90 لاکھ روپے ، گرانٹس ، سبسڈیز اور رٹ آف لون کی مد میں 2 کروڑ 74 لاکھ 99 ہزار روپے ، ٹرانسفرز کی مد میں 1 ہزار روپے ، فزیکل ایسٹس کی مد میں 4 کروڑ 40 لاکھ 20 ہزار روپے اور مرمت وغیرہ کی مد میں 3 کروڑ 10 لاکھ 50 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین