• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال ،پاکستان بیت المال کیلئے 5ارب 60 کروڑ مختص

اسلام آباد (شکیل اعوان/نمائندہ جنگ)آئندہ مالی سال 2019-20 میں پاکستان بیت المال کیلئے 60 کروڑ روپے اضافہ کیاگیاہے جس کے مطابق اگلےمالی سال میں بیت المال کا بجٹ 5 ارب 60 کروڑ روپےمختص کیا گیا ہے۔پی ٹی ڈی سی کا بجٹ جو گزشتہ مالی سال 2018-19 میں 219 ملین روپے تھا اس میں اضافہ کرکے 261 ملین روپے کر دیاگیاہے۔ لوک ورثہ کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک کروڑ 50 لاکھ مختص کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں غیر ملکی امداد 5 کروڑ بھی شامل کی جائے گی جبکہ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کا مالی سال 2018-19 میں 189.063 ملین روپے رکھے گئے تھےاب اس میں اضافہ کرکے -073 . 197۔ملین روپے کر دیا گیا ہے اس طرح وزرات اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورسز ڈیوپلمنٹ ڈویژن کی آئندہ مالی سال 2019-20 کیلئے رقم ایک ارب 54 کروڑ دس لاکھ روپے مختص کی گئی ہے گزشتہ سال یہ رقم ایک ارب 34 کروڑ روپے تھی اسی طرح وزارت بین الصوبائی رابطہ امور کیلئے ایک ارب 71 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح نیشنل ہیرٹیج اینڈ لیٹریری ہیٹریج ڈویژن کیلئے ایک ارب 17 کروڑ دس لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، پاکستان سپورٹس بورڈ کابجٹ گزشتہ مالی سال 2018-19 میں 980,826 ملین روپے تھا یہ نان ڈیوپلمنٹ بجٹ تھا جو اب بڑھا کر ایک ارب 22 لاکھ 61 ہزار روپےکر دیا گیا ہے جبکہ ڈیوپلمنٹ بجٹ گزشتہ مالی سال 188.714 ملین روپے تھا جو اب رواں مالی سال میں بڑھاکر 33 کروڑ 99 لاکھ 88 ہزار روپےکردیاگیاہے۔

تازہ ترین