• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت دفاع کا 37کروڑ50ہزار اور دفاعی پیداوار کیلئے ایک ارب70 کروڑ روپے کا بجٹ مختص

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں وزارت دفاع کےلئے 2019-20کےمالی سال کیلئے 37کروڑ50 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیاگیا ۔2018-19کے مالی سال کے دوران 18کروڑ34 لاکھ 57ہزار کا بجٹ تھا۔ موجودہ مختص کردہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی اورمتعدد جاری اور نئے منصوبوں پر اخراجات کئے جائیں گے۔وفاقی بجٹ میں وزارت دفاعی پیداوار ڈویژن کےلئے ایک ارب70 کروڑ کا بجٹ مختص کیاگیا ہے2018-19 میں وزارت دفاعی پیداوار کا بجٹ2 ارب 73کروڑ روپے تھا اس بجٹ میں ایک ارب 3کروڑ کی کمی کی گئی ہے۔اس بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کے علاوہ متعدد ترقیاتی پروگراموں پر رقم خرچ کی جائے گی۔

تازہ ترین