• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی اجلاس کی طلبی،گورنر نے وضاحت مانگ لی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)حکومتی ارکان کے آصف زرداری کی گرفتاری کیخلاف ریکوزیشن پر سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کے معاملے پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو خط لکھ کر وضاحت طلب کرلی ہے، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے وضاحت کا جواب ارسال کر دیا ہے۔ گورنر سندھ نے خط میں کہا تھا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے کتنے ارکان نے ریکوزیشن پر دستخط کئے ہیں، جواب ملنے کے بعد گورنر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن گورنر ہائوس کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔ دوسری جانب سیکرٹری سندھ اسمبلی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط کا جواب دیتے ہوئے ریکوزیشن پر پچاس ارکان کے دستخط کی درخواست اوران کے دستخط کی نقول ارسال کردی ہیں۔
تازہ ترین