• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اکرم چوہدری کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد (صباح نیوز) سپریم کورٹ نے وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اکرم چوہدری کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے تاہم عدالت نے ٹرائل کورٹ کو جلد از جلدکیس کا ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعیدکی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر نیب کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اکرم چوہدری نے لاہور اور منڈی بہاوالدین کیمپس کی غیر قانونی منظوری دی،یونیورسٹی میں اشتہار کے بغیر 369غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔ وکیل نیب کا مزید کہنا تھا کہ لاہور اور منڈی بہاوالدین کیمپس میں اسٹوڈنٹس سے زیادہ فیسیں لی گئیں، ڈاکٹر اکرم چوہدری کے وکیل نے موقف اپنایاکہ 159 بھرتیوں کا اختیار وائس چانسلر کا تھاجبکہ210 بھرتیوں کی منظوری سینڈیکیٹ نے دی تھی۔طالب علموں سے زیادہ فیسوں سے میرے موکل کوکوئی مالی فائدہ نہیں ملا، جسٹس اعجازالاحسن نے کہاکہ بھرتیوں کے لیے اشتہار نہیں دیا گیا۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ قانون میں کہا لکھا ہے کہ کنٹریکٹ بھرتیوں کا اشتہار نہیں دیا جاتا.
تازہ ترین