• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوپیاں میں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران 2 کشمیری شہید کر دیئے

سری نگر (جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کی شناخت سیار احمد بھٹ ولد ثنااللہ اور شاکر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے میں نام نہاد آپریشن کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیری نوجوانوں کی شہادت کا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے اونیرا میں پیش آیا جہاں قابض بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے بعد بھی ضلع میں سرچ آپریشن جاری رکھا، جب کہ وادی میں مظاہرین کی جانب سے نوجوانوں کی شہادتوں پر بھرپور احتجاج کیا گیا ۔دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی۔

تازہ ترین