• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی اثاثے،سراج درانی کے ساتھی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق قریبی ساتھیگلزار احمد سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع کردی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔ ملزم رحمت اللہ لاشاری نیب کو مطلوب نہیں۔ عدالت نے رحمت اللہ لاشاری کا نام نیب تحقیقات سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے آغا سراج درانی کے مبنیہ قریبی ساتھیگلزار احمد سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی۔
تازہ ترین