• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن



آئی سی سی ورلڈ کپ کے سلسلے میں آج ٹاؤنٹن میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ  آسٹریلیا میچ کے امکانات روشن ہوگئے۔

برطانیہ کا موسم پاکستان کی بیٹنگ لائن کی طرح ہے جو ہر کسی کو حیران کردیتاہے،محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں بظاہر غلط ثابت ہورہی ہیں۔ امکان ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا مکمل میچ ہوسکے گا۔

ٹاؤنٹن میں بارش کے امکانات کم ہو گئے ہیں جبکہ آئی سی سی ورلڈ کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں بارش کی وجہ سے 3 میچوں میں ایک بھی گیند پھینکی نہ جا سکی۔

آج بھی میچ کے دوران ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور دھوپ غائب رہے گی، مطلع ابر آلود اور موسم ٹھنڈا رہے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہو گا۔

  پاکستان آسٹریلیا کے میچ سے متعلق خدشات تھے کہ یہ میچ بھی بارش کی نذر ہوجائے گا جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے سے یہاں موسم میں بہتری آئی ہے۔


ٹاؤ نٹن میں آج بارش کی مزید پیش گوئی نہیں مطلع فی الحال ابرآلود ہے ۔درجہ حرارت 9 ڈگری ہے، ہوائیں چل رہی ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کےمیچ میں اوور کاسٹ کنڈیشن رہے گی۔

تازہ ترین