• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کےطیارے کو پاکستانی حدود سےگزرنےکی اجازت

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کےطیارے کوپاکستانی فضائی حدود سےگزرنےکی اجازت دیدی گئی۔

بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے نریندر مودی کے طیارے کو13 جون کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی گئی تھی۔

واضح رہے مودی کل 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس کل سے بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریںگے۔

ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مختف شہروں میں فضائی حدود بند کردی گئی تھی اور اس سلسلے میں پاکستان کے حساس ہوائی اڈوں پر آپریشن بند کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین